2024

لاہور میں میگا ایونٹس کے دوران بہترین کارگردگی پر ٹریفک وارڈنز کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد

سینئر ٹریفک وارڈن محمد بابر کو "بہترین ٹریفک آفیسر آف دی منتھ" کا اعزاز دیا گیا


ویب ڈیسک September 07, 2024
فوٹو- فائل

مناواں لائنز لاہور میں چہلم، عرس داتا حضور، مون سون اور دیگر میگا ایونٹس کے دوران بہترین ڈیوٹی سرانجام دینے والے وارڈنز کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سی ٹی او لاہور عمادہ اطہر سمیت دیگر اعلیٰ افسران اور وارڈنز کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے یوئے کہا کہ ٹریفک پولیس نے گرمی سردی، دھوپ چھاؤں کی پرواہ کیے بغیر تمام ایونٹس میں بہترین فرائض سرانجام دیے اس طرح کے حالات میں ایمانداری کے ساتھ فرائض سر انجام دینا قابل ستائش ہے تمام الائیڈ محکموں اور ایجینسیوں نے بھی ٹریفک وارڈنز کی کارکردگی کا سراہا۔

اس موقع پر سینئر ٹریفک وارڈن محمد بابر کو "بہترین ٹریفک آفیسر آف دی منتھ" کا اعزاز دیا گیا جبکہ دیگر افسران کو بھی بہترین کارکردگی پر انعامات اور تعریفی اسناد دی گئیں۔

سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نےہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہر تین ماہ بعد وارڈنز کی جسمانی صحت کے لیے میڈیکل کیمپس لگایا جائے اس کے علاوہ وارڈنز کے لیے فزیکل سرگرمیاں اور کھیلوں کے مقابلے شروع کرنے پر بھی غور کیا گیا۔

اس موقع پر عمارہ اطہر کا کہنا تھا کہ وارڈنز کو عرض امروز کے لیے دفاتر آنے کی بجائے آن لائن درخواستیں بھجوانے کی سہولت دینے کے ساتھ ساتھ فیلڈ افسران کی فلاح و بہبود میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں