کراچی میں نگلیریا نے مزید 2 افراد کی جان لے لی
صوبے میں رواں برس اس بیماری سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 5 ہوگئی ہے۔
KARACHI:
شہر میں پانی کے ذریعے پھیلنے والی بیماری نگلیریا نے مزید 2 افراد کی جان لے لی جس کے بعد صوبے میں رواں برس اس بیماری سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 5 ہوگئی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے دو مختلف نجی اسپتالوں میں زیر علاج نگلیریا کے 2 مریض دم توڑگئے ہیں۔ جن کی شناخت فیڈرل بی ایریا سے تعلق رکھنے والے 24سالہ عرفان خان اور حیدر آباد کے 28 سالہ ارباب خان کے نام سے ہوئی ہے۔ اس طرح رواں برس اس مہلک مرض میں جاں بحق افراد کی تعداد 5 ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ نیگلیریا فولیری نامی امیبا گرمیوں کے موسم میں تازہ پانی مثلاً جھیلوں، تالابوں، سوئمنگ پولز اور گھروں میں موجود واٹر ٹینکوں میں پرورش پاتا ہے۔ 2012ء میں بھی کراچی میں کم از کم 10 افراد نگلیریا کے باعث اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔