خلیل الرحمان ہنی ٹریپ کیس ملزم یاسر کی درخواستِ ضمانت دائر

عدالت نے سماعت 11 ستمبر تک ملتوی کر دی


ویب ڈیسک September 07, 2024
فوٹو : فائل

لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کو ہنی ٹریپ کرنے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق اے ٹی سی جج ارشد جاوید نے خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ کیس کی سماعت کی۔

دورانِ سماعت ملزمہ آمنہ عروج کے شریک ملزم یاسر نے درخواست ضمانت بعد از گرفتاری دائر کردی۔

عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا اور سماعت 11 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

دوسری جانب خلیل الرحمان قمر کی جانب سے ایڈووکیٹ مدثر چوہدری اور زین قریشی نے وکالت نامے جمع کروا دیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں