جعلی پاسپورٹ پر بیرون ملک جانے والے 2 مسافر گرفتار

ملزمان نے وزیرآباد کے ایجنٹ سے ایک کروڑ روپے میں جعلی پاسپورٹس حاصل کیے، ایف آئی اے


ویب ڈیسک September 07, 2024
ملزمان کی معاونت پرامیگریشن اہلکار کو بھی گرفتار کیا گیا:فوٹو:ایکسپریس نیوز

کراچی ائیرپورٹ پرجعلی پاسپورٹ پر بیرون ملک جانے والے 2 مسافروں کو گرفتارکرلیا گیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق مسافروں کی معاونت میں ملوث امیگریشن اہلکار محمد عدنان کو بھی گرفتارکرلیا گیا ہے۔ مسافر محمد بشیر اور رضوان خان بین الاقوامی پرواز سے کینیڈا جا رہے تھے۔

ملزمان کی جانب سے پیش کئے جانے والے کینیڈین پاسپورٹ جعلی نکلے۔ مذکورہ پاسپورٹس کی سکینڈ لائن آفس میں بھی جانچ پڑتال کی گئی۔ سکینڈ لائن آفس کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ پاسپورٹس پر مختلف حفاظتی خصوصیات آویزاں نہیں تھیں۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان نے فی کس 1 کروڑ کے عوض مذکورہ پاسپورٹس حاصل کئے۔ ملزمان نے وزیر آباد کے رہائشی عثمان نامی ایجنٹ سے پاسپورٹس حاصل کئے۔ ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا۔

ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے احمد اسحاق کی جانب سے ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا گیا کہ جدید آلات سے لیس سکینڈ لائن بارڈر کنٹرول آفسسز انسانی سمگلنگ کی روک تھام میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں