ملک میں ڈیپارٹمنٹل اسپورٹس کی بحالی کا خواب پورا نہ ہوسکا

فٹ بال، ہاکی، والی بال، ایتھلیٹکس، باسکٹ بال، کرکٹ سمیت دیگر کھیلوں میں ٹیمیں بحال نہیں کی جاسکی ہیں۔

فٹ بال، ہاکی، والی بال، ایتھلیٹکس، باسکٹ بال، کرکٹ سمیت دیگر کھیلوں میں ٹیمیں بحال نہیں کی جاسکی ہیں۔

وزارت بین الصوباٸی رابطہ عملی اقدامات کرنے میں ناکام ہوگئی۔ وزیراعظم کے احکامات کو دو سال میں بھی عملی جامہ نہ پہنا سکی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت کے باوجود متعدد ڈیپارٹمنٹس فٹ بال، ہاکی، والی بال، ایتھلیٹکس، باسکٹ بال، کرکٹ سمیت دیگر کھیلوں میں ٹیمیں بحال نہیں کی جاسکی ہیں۔


وزارت بین الصوباٸی رابطہ اور پاکستان اسپورٹس بورڈ کے حکام دو سال گزرنے کے باوجود تاحال وزیراعظم کے احکامات پر عملدرآمد یقینی نا بنا سکے۔

اس حوالے سے وفاقی سیکرٹری وزارت بین الصوباٸی رابطہ ندیم ارشاد کیانی کی سربراہی میں اسلام آباد میں کانفرنس کو بھی انتہاٸی شارٹ نوٹس میں منعقد کیا گیا جس میں ملک میں کھیلوں کے فروغ کیلٸےخدمات سر انجام دینے والے اہم اداروں نے شرکت نہیں کی ۔

کانفرنس کا مقام پہلے گن اینڈ کنٹری کلب تھا جسے اچانک تبدیل کرکے مقامی ہوٹل میں منتقل کر دیا گیا۔
Load Next Story