پی ٹی آئی جلسہ کے پی سے بلڈوزرکرین شیلنگ سے بچاؤ کا سامان لے جانے کا فیصلہ

تحریک انصاف کا کل جلسے کے ہر صورت انعقاد کیلیے پلان بی اور سی تیار

جلسہ اس بار کسی کی ہدایت پر منسوخ یا ملتوی نہیں کیا جائے گا، پی ٹی آئی

تحریک انصاف کی خیبر پختون خوا حکومت نے کل اسلام آباد میں جلسے کے ہر صورت انعقاد کیلیے پلان اے، بی اور سی تیار کرلیا۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کا فیصلہ ہے کہ جلسہ اس بار کسی کی ہدایت پرمنسوخ یا ملتوی نہیں کیا جائے گا۔ ایمبولینسز،بلڈوزر،کرین اور تمام ضروری مشینری آج صوابی پہنچانے کی ہدایت کی گئی ہے۔


ہر رکن قومی و صوبائی اسمبلی کو ایک ہزار سوسے 2 ہزار کارکنان نکالنے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔ تمام ارکان اسمبلی کو پلان پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق جلسے کو ہر صورت کامیاب بنایا جائے گا جس کےلیے ارکان اسمبلی کو اپنی ذمہ داری نبھانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

وزیر اعلی خیبر پختونخوا جلسے کو کامیاب بنا نے کے لیے تمام تر انتظامات خود دیکھ رہے ہیں۔ کارکنوں کو آنسو گیس اور شیلنگ سے بچنے کےلئے پانی، کپڑا ، نمک کے ساتھ دیگر ضروری سامان ساتھ رکھنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
Load Next Story