عظمیٰ بخاری کی فیک ویڈیو کیخلاف کارروائی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

عدالت فلک جاوید کے خلاف کارروائی کا حکم دے، استدعا


ویب ڈیسک September 07, 2024
عظمیٰ بخاری کی درخواست پر لاہور ہائی کورٹ کی چیف جسٹس سماعت کریں گی—فوٹو: فائل

پنجاب کی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری کی فیک ویڈیو کے خلاف کارروائی کی درخواست لاہور ہائی کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔

لاہور ہائی کورٹ کی چیف جسٹس عالیہ نیلم 10 ستمبر کو وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی درخواست پر سماعت کریں گی۔

رجسٹرار آفس نے کازلسٹ جاری کردی، عدالت نے وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) سے پیش رفت رپورٹ طلب کر رکھی ہے۔

عظمیٰ بخاری نے درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ پی ٹی آئی کارکن فلک جاوید خان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے فیک ویڈیو پھیلی گئی۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت فلک جاوید کے خلاف کارروائی کا حکم دے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |