پی آئی اےکےانٹر پرائز ریسورس پلاننگ سسٹم میں خرابی تیسرے روز بھی دور نہ ہو سکی

سسٹم کی مرمت کا کام جاری ہے جلد بحال کردیا جائے گا، ترجمان پی آئی اے


ویب ڈیسک September 07, 2024
سسٹم کی خرابی کے باعث میڈیکل سینٹر میں مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے:فوٹو:فائل

پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن ( پی آئی اے) کے انٹرپرائز ریسورس پلاننگ سسٹم( ای آرپی) میں خرابی تیسرے روز بھی دور نہ ہوسکی۔

ذرائع کے مطابق سسٹم میں خرابی کے باعث قومی ائیرلائن کے دفتری امورٹھپ ہوگئے اورفیول سمیت دیگر ادائیگیاں نہ ہو سکیں۔ میڈیکل سینٹرمیں ملازمین خصوصا ضیعف العمر ریٹائرڈ ملازمین کوعلاج معالجے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ ملازمین کوبیماریوں کے مختلف ٹیسٹ کرانے اور ادویات فراہمی کے لئے ریکوزیشنزمتعلقہ اسپتال واسٹورزکوروانہ کرنے میں دشواری ہے۔ مریضوں نے انتظامیہ سے متبادل انتظامات کرنے کی اپیل کی ہے۔

دوسری جانب ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ ای آر پی سسٹم کی مرمت پرآئی ٹی انجینئرز کام کررہے ہیں۔ سسٹم کو جلد بحال کردیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |