شاہ رخ خان سے ملاقات کیلیے 35 دن منت کے باہر کھڑا رہنے والا جنونی مداح
جنونی مداح نے انوکھا کام کرکے اداکار سے اپنی محبت کی مثال قائم کردی
بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے جنونی مداح نے انوکھا کام کرکے اداکار سے اپنی محبت کی مثال قائم کردی۔
جانداری اداکاری کی بدولت دُنیا بھر میں شہرت حاصل کرنے والے میگا اسٹار شاہ رخ خان کے لاکھوں مداح ہیں جو اداکار کی محبت میں انوکھے کارنامے سرانجام دیتے نظر آتے ہیں۔
شاہ رخ خان کے مداح کبھی اُن کا روپ دھار لیتے ہیں تو کبھی اُن کے برسوں پُرانے پوسٹرز اپنے پاس محفوظ کرلیتے ہیں۔
اب بھارتی میڈیا کے سوشل میڈیا پیجز پر شاہ رخ خان کے جنونی مداح کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں اُسے کنگ خان کی رہائش گاہ 'منت' کے باہر کھڑے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
مزید پڑھیں: بالی ووڈ کے امیر ترین اسٹار شاہ رخ خان کے کُل اثاثے کتنے ہیں؟
بھارتی میڈیا کے مطابق محمد انصاری نامی مداح ریاست جھارکنڈ سے خصوصی طور پر شاہ رخ خان سے ملاقات کے لیے ممبئی آیا ہے، مداح نے بتایا کہ وہ میگا اسٹار کی صرف ایک جھلک دیکھنے کے لیے گزشتہ 35 دنوں سے اُن کے گھر کے باہر موجود ہے۔
صحافی کی جانب سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں مداح نے کہا کہ شاہ رخ خان میرے پسندیدہ اداکار ہیں، میں اداکار سے بہت محبت کرتا ہوں اور اُن کا بہت بڑا فین ہوں۔
مداح نے کہا کہ شاہ رخ خان کی صرف ایک جھلک سے میری جیت ہوجائے گی، میں 35 دن سے اپنا گھر، کاروبار چھوڑ چھاڑ کر یہاں اداکار کے گھر کے باہر اُن کی راہ دیکھ رہا ہوں۔
محمد انصاری نے مزید کہا کہ مجھے شاہ رخ خان کو دیکھ کر ہی سکون ملے گا، اداکار کو دیکھے بغیر یہاں سے نہیں جاؤں گا لیکن جیسے ہی اُن کی ایک جھلک دیکھ لوں گا تو فوراََ اپنے گاؤں واپس چلا جاؤں گا۔