یہ پرائیوٹ بلڈنگ ہے یہاں کیوں آئے عالیہ بھٹ بھارتی میڈیا پر پھٹ پڑیں

فوٹوگرافرز اداکارہ کا پیچھا کرتے ہوئے بلڈنگ میں داخل ہوئے

یہ پہلا موقع نہیں کہ جب عالیہ بھٹ بھارتی میڈیا پر غصہ ہوئیں : فوٹو : ویب ڈیسک

بالی ووڈ کی سُپر اسٹار عالیہ بھٹ تصاویر لینے کی غرض سے اُن کی بلڈنگ میں داخل ہونے والے بھارتی فوٹوگرافرز پر برس پڑیں۔

بھارتی میڈیا کی جانب سے عالیہ بھٹ کی نئی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں اداکارہ اُن کی بلڈنگ میں داخل ہونے پر بھارتی فوٹوگرافرز کو ڈانٹ رہی ہیں۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عالیہ بھٹ جیسے ہی اپنی گاڑی سے باہر نکلتی ہیں تو اُن کی رہائش گاہ کے باہر موجود فوٹوگرافرز اداکارہ کا نام پکارنے لگتے ہیں لیکن اداکارہ وہاں رُکے بغیر سیدھا اپنی بلڈنگ میں داخل ہوجاتی ہیں۔

فوٹوگرافرز بھی عالیہ بھٹ کے پیچھے پیچھے بلڈنگ کے اندر داخل ہوجاتے ہیں جس پر اداکارہ کی ٹیم فوٹوگرافرز کو مطلع کرتی ہے کہ یہ ایک پرائیویٹ عمارت ہے اور وہ اندر نہیں جا سکتے۔

جب فوٹوگرافرز اداکارہ کی ٹیم کو نظر انداز کرتے ہیں تو عالیہ بھٹ غصے میں آجاتی ہیں اور کہتی ہیں کہ آپ کیا کررہے ہو؟، آپ کو ایک بار بولا ہے کہ یہ پرائیوٹ بلڈنگ ہے۔








View this post on Instagram


A post shared by Mixes Singh (@mi_xes1234)






واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں کہ جب عالیہ بھٹ بھارتی میڈیا پر غصہ ہوئیں، اس سے قبل بھی سال 2023 میں فوٹوگرافرز نے اداکارہ کی چُھپ کر ویڈیوز لی تھیں۔

عالیہ بھٹ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں بھارتی فوٹوگرافرز سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا تھا کہ کیا تم مجھ سے مذاق کر رہے ہو؟ میں اپنے گھر پر تھی، دوپہر کا وقت تھا اور اپنے کمرے میں بیٹھی ہوئی تھی کہ اچانک میں نے محسوس کیا کہ کوئی مجھے دیکھ رہا ہے۔

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ اُس کے بعد، میں نے دیکھا کہ پڑوس والی بلڈنگ کی چھت پر دو آدمی میری طرف کیمرہ لیے کھڑے تھے، میری اجازت کے بغیر میری پرائیوسی پر حملہ کیا گیا۔
Load Next Story