ٹینس اسٹار اعصام الحق ٹاٸیفاٸیڈ کا شکار ڈیوس کپ ٹاٸی میں شرکت مشکل

ٹیم ڈیوس کپ ٹائی میں شرکت کے لیے آج بار با ڈوس روانہ ہوئی


Sports Reporter September 07, 2024
(فوٹو: ٹوئٹر)

ٹینس اسٹار اور پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر اعصام الحق ٹاٸیفاٸیڈ کا شکار ہوگٸےہیں۔

ڈیوس کپ ٹائی میں شرکت کیلٸے پاکستان ڈیوس کپ ٹیم ہفتہ کواسلام آباد سے بارباڈوس روانہ ہوٸی جہاں وہ 14 ستمبر کو میزبان حریف کیخلاف ڈیوس کپ ٹاٸی میں مدمقابل ہوگی۔ ٹیم کیساتھ پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر اعصام الحق کو بطور پلیٸر ساتھ جانا تھا لیکن ٹاٸیفاٸیڈ کا شکار ہونے کے باعث وہ ٹیم کے ساتھ روانہ نہ ہوسکے۔ ان کے ڈیوس کپ ٹاٸی میں شرکت کے امکانات کم ہو گٸے ہیں۔

بارباڈوس روانہ ہونے والی 8 رکنی پاکستانی ٹیم میں 3 آفیشلز بھی شامل ہیں۔پاکستانی ٹیم میں عقیل خان، محمد شعیب، یوسف خلیل اور احمد قریشی شامل ہیں جبکہ ٹیم آفیشلز میں حمید الحق (کپتان)، محمد خالد (کوچ)، سیکرٹری پی ٹی ایف کرنل (ر) ضیاء الدین طفیل (منیجر سیکرٹری) اور محمد شاہد (فزیو) شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔