دباؤ آرہا ہے مگر بس ٹرمینلز ہر صورت شہر سے باہر منتقل ہوں گے شرجیل میمن

بعض آپریٹرز قانونی اقدامات کے خلاف مزاحمت کرنے یا ذاتی مفادات کے لیے پبلک آفس ہولڈرز پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں


ویب ڈیسک September 07, 2024
(فائل فوٹو)

وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ نئے ٹرمینل تک مفت شٹل سروس کی فراہمی کے باوجود کچھ بس آپریٹرز نے جھوٹے اور من گھڑت بنیادوں پر مقدمات درج کرائے ہیں، بعض آپریٹرز قانونی اقدامات کے خلاف مزاحمت کرنے یا ذاتی مفادات کے لیے پبلک آفس ہولڈرز پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

اپنے بیان میں انہوں ںے کہا کہ بس ٹرمینلز کی منتقلی ہر حال میں یقینی بنائی جائے گی، دباؤ آرہا ہے لیکن ہم ہر صورت کام جاری رکھیں گے، کراچی شہر سے باہر ٹرمینلز کی منتقلی کا مقصد شہر کی سڑکوں سے غیر قانونی بس اڈوں کا خاتمہ ہے، محکمہ ٹرانسپورٹ قانون کی حکمرانی کو برقرار رکھنے اور عدالتی احکامات کی تعمیل کو برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ شہر کی حدود سے باہر بس ٹرمینلز کا قیام عدالتی احکامات کے مطابق ہے، تمام اسٹیک ہولڈرز قانون کا احترام اور تعاون کریں، حکومت سندھ ٹرانسپورٹرز کو درپیش چیلنجز سے واقف ہے، چاہتے ہیں کہ شہریوں کی تکالیف کا خاتمہ ہو اور ٹرانسپورٹرز کا کاروبار بھی متاثر نہ ہو۔

وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز سے مذاکرات کا سلسلہ جاری رہے گا، تمام اسٹیک ہولڈرز کے مفادات کو مدنظر رکھ کر اقدامات اٹھائے جائیں گے، محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ شہر کے اندر ہموار اور قانونی ٹرانسپورٹ آپریشنز کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں