پیرالمپکس میں تمغہ جیتنے والے حیدر علی انعامات کے منتظر

حیدر علی 10 ستمبر کو پاکستان پہمچیں گے


Sports Reporter September 07, 2024
حیدرعلی نے پیرالمپکس میں کانسی کا تمغہ جیتا تھا:فوٹو:فائل

پیرالمپکس میں کانسی کا تمغہ جیتنے والے پاکستانی ایتھلیٹ حیدر علی حکومتی پذیرائی کے منتظر ہیں۔

ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتا تو ان کے والہانہ استقبال کے ساتھ کروڑوں روپے انعامات کا بھی فوری اعلان کیا گیا تھا۔ کانسی کا تمغہ جیتنے پر جیدر علی کو مبارکباد ضرور دی گئی ہے تاہم ابھی تک ان کے لیے انعام کا اعلان سامنے نہیں آسکا۔ گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے حیدر علی 10 ستمبر کو اسلام آباد پہنچیں گے۔

حیدر علی نے ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ٹوکیو گیمز کی طرح اس بار بھی گولڈ میڈل جیتنے کی پوری کوشش کی لیکن نصیب میں برانز میڈل ہی تھا۔ حیدر علی نے چار تھرو فاول قرار دیئے جانےپر موقف اختیار کیا کہ جس جگہ کھڑے ہوکر ڈسک پھینک رہے تھے وہ بہت زیادہ ملائم نہیں تھی۔

مزید پڑھیں: پیرس پیرالمپکس: حیدرعلی نے ڈسکس تھرو میں برانز میڈل جیت لیا

تھرو کرتے وقت پاؤں درست طریقے سے گھومنے کے بجائے پھنس رہا تھا۔ پاکستان میں جس جگہ ٹریننگ کرتا رہا وہ کافی ملائم تھی۔ اس فرق کی وجہ سے فاؤل کرتا رہا۔ جس اسٹیڈیم میں ایونٹ تھا وہاں ایونٹ سے پہلے پریکٹس کی اجازت نہیں تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |