پختونخوا میں وبائی امراض پھوٹ پڑے ہفتے بھر میں 70 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ

مختلف اضلاع میں ہیضے کے 34 ہزار سے زیادہ کیسز رپورٹ، دیگر امراض میں ملیریا، انفلوئنزا، نمونیا، ٹائیفائیڈ و دیگر شامل

(فوٹو: فائل)

خیبر پختونخوا میں وبائی امراض پھوٹ پڑے، جس کے متاثرین کی تعداد ایک ہفتے میں تقریباً 70 ہزار تک پہنچ چکی ہے۔



صوبائی محکمہ صحت کی جانب سے جاری کی گئی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا کے متعدد اضلاع کے ہزاروں شہری مختلف وبائی امراض کا شکار ہو رہے ہیں اور گزشتہ ہفتے صوبہ بھر سے صرف ہیضے کے 34ہزار 701 کیسز رپورٹ ہوئے۔


رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صوبے میں ملیریا سے 8 ہزار 19 افراد متاثر ہوئے، اسی دورانیے میں مچھروں کے کاٹنے سے 8 ہزار 320 افراد مختلف بیماریوں کا شکار ہیں جب کہ ایک ہفتے میں صوبے کے مختلف اضلاع سے جلدی امراض کے 9ہزار951 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔


اسی طرح 5ہزار 802 شہری سانس، 3ہزار 636 شہری انفلوئنزا کا شکار ہیں۔ ایک ہزار 324 افراد میں نمونیا، 761 افراد میں ٹائیفائیڈ کی تشخیص ہوئی ہے۔

Load Next Story