دنیا کی سب سے بڑی اسٹرنگ پنیر کی گیند تیار
پنیر کی گیند نے 1,402.58 پاؤنڈز کا پچھلا ریکارڈ توڑا
میکسیکو میں دنیا کی سب سے بڑی اسٹرنگ پنیر کی گیند تیار کی گئی ہے۔
میکسیکو کے ایک شہر نے گنیز ورلڈ ریکارڈ کے لیے ایک کامیاب کوشش میں دنیا کی سب سے بڑی اسٹرنگ پنیر کی گیند تیار کرلی۔ اسٹرنگ پنیر دراصل پنیر کی لمبی پٹیاں ہوتی ہیں جو اسنیکس کے طور پر کھائی جاتی ہیں۔
اواکساکا کی ریاستی حکومت اور ریس ایٹلا کی میونسپلٹی نے ریکارڈ کوشش کرنے کیلئے مل کر کام کیا۔
پنیر بنانے والوں نے بڑے پیمانے پر اسٹرنگ پنیر کی گیند بنانے کے لیے ایک گھومنے والی میز کا استعمال کیا جسے اواکساکا پنیر بھی کہا جاتا ہے۔
تیار ہونے کے بعد پنیر کی گیند نے 1,402.58 پاؤنڈز کا پچھلا ریکارڈ توڑا۔ منتظمین نے کہا کہ پنیر بنانے میں 2,641 گیلن دودھ لگا۔