جلد کو آر پار دکھانے والا فوڈ ڈائی
یہ طریقہ کار خون نکالنے کے لیے رگوں کو زیادہ نمایاں کر سکتی ہے
محققین نے حال ہی میں چوہوں پر فوڈ ڈائی کا استعمال کیا جس نے جلد پر روشنی جذب کیا ہے اور اس کی جلد کو آر پار دیکھنے کے قابل بنادیا۔ اس سے محققین کو چوہے کی کھوپڑی میں خون کی نالیوں، جلد کے نیچے اعضا کی حرکت کو دیکھنے میں مدد ملی۔
محققین نے سائنس میں شائع ہونے والی رپورٹ میں بتایا کہ یہ بے ضرر عمل فوری دھونے سے ختم کیا جاسکتا ہے۔ یہ ڈائی طبی تشخیص کی ایک وسیع رینج میں مفید ہو سکتا ہے۔
یہ ڈائی ٹارٹرازین کہلاتا ہے اور عام طور پر FD یا C Yellow 5 کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ محققین کا قیاس ہے کہ یہ ڈائی جسم میں اور بھی گہرائی میں جائزہ لینے میں مدد کرسکتا ہے۔
اسٹینفورڈ یونیورسٹی کے محقق، گوسونگ ہانگ نے کہا کہ یہ ٹیکنالوجی خون نکالنے کے لیے رگوں کو زیادہ نمایاں کر سکتی ہے، لیزر پر مبنی ٹیٹو ہٹانے کو زیادہ آسان اور کینسر کی جلد تشخیص اور علاج میں مدد کر سکتی ہے۔