امریکا تمام ریاستوں میں اسلحے سے ہونے والی اموات میں اضافہ
اموات میں 1 سے 19 سال تک کے افراد شامل ہیں
ایک نئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2018 کے بعد سے تقریباً تمام ریاستوں میں بندوق سے ہونے والی بچوں کی اموات میں اضافہ ہوا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اگرچہ مجموعی طور پر مختلف حادثات کی وجہ سے ہونے والی اموات کی شرح میں بھی اضافہ ہوا ہے تاہم تقریباً تمام ریاستوں میں آتشیں اسلحے بچوں اور نوجوانوں میں اموات کی سب سے بڑی وجہ ہیں۔
یونیورسٹی آف مشی گن کے انسٹی ٹیوٹ فار فائر آرم انجری پریونشن میں پوسٹ ڈاکیٹرل ریسرچ فیلو یوجینیو ویجینڈ ورگاس کی سربراہی میں ٹیم کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق رواں سال کے شروع میں یو ایس سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن (سی ڈی سی پی) کے جاری کردہ اعداد و شمار سے پتا چلا ہے کہ بچوں اور نوعمروں میں [1-19 سال کی عمر کی] اموات میں 2018 سے 2022 تک 18.8 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
محققین نے بتایا کہ یہ رپورٹ 2013 سے 2017 کے مقابلے میں دو گنا زیادہ اسلحے سے ہونے والی اموات کے نتائج پیش کرتی ہے۔