حکومت کا سرکاری ملازمین کو اے ٹی ایم کے ذریعے پنشن دینے کا فیصلہ

یکم جولائی 2014 کے بعد ریٹائرڈ ہونے والوں کو پنشن براہ راست کریڈ سسٹم کے ذریعے ملے گی،وزیرخزانہ


ویب ڈیسک July 10, 2014
پنشنرز کی سہولیات کیلئے نیا نظام دو ہفتے میں تیار کیا جائے،اسحاق ڈار کی ہدایت،فوٹو:فائل

حکومت نے ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کو اے ٹی ایم کے ذریعے پنشن دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس میں وزارت خزانہ کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی جبکہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سرکاری ملازمین کو پنشن کی ادائیگی اے ٹی ایم کارڈ کے ذریعے کی جائے گی۔ اس موقع پر وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ یکم جولائی 2014 کے بعد ریٹائرڈ ہونے والوں کو پنشن براہ راست کریڈ سسٹم کے ذریعے ملے گی جس کے لئےپنشنرز کو اسمارٹ کارڈز جاری کیے جائیں گے۔

وزیرخزانہ نے کہا کہ پنشن کی تقسیم میں سرکاری اداروں کی سست روی برداشت نہیں کی جائے گی اورحکومت ایسا نظام لارہی ہےجس سے پنشن کے جعلی کیسز ختم ہو جائیں گے۔ اسحاق ڈار نے حکام کو ہدایت کی کہ پنشنرز کی سہولیات کے لئے نیا نظام 2 ہفتے میں تیار کیا جائے جسے جلد ہی وزیراعظم کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں