عدالتی حکم پر لوکل کمیشن کی اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشری بی بی سے ملاقات

اسلام آباد ہائیکورٹ نے لوکل کمیشن کو وزٹ کے بعد رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر رکھی ہے


ویب ڈیسک September 07, 2024
فوٹو فائل

بانی پی ٹی آئی کے وکلا کے اڈیالہ جیل داخلے میں مشکلات کے معاملے پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر عمل درآمد کا آغاز ہوگیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے مقرر کردہ لوکل کمیشن بیرسٹر ذوپاش خان آج اڈیالہ جیل گئے اور وہاں پر فراہم کی گئی تمام سہولیات و ملاقات میں درپیش مشکلات سے متعلق انتظامیہ سے بات کی۔

بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری کی درخواست پر جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے کمیشن قائم کیا۔ بیرسٹر ذوپاش نے دوران سماعت اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی سے بات کی، لوکل کمیشن نے اڈیالہ جیل سماعت کے دوران وکلا سے بھی مشکلات سے متعلق گفتگو کی۔

بیرسٹر ذوپاش نے دوران سماعت اڈیالہ جیل کمرہ عدالت کا بھی جائزہ لیا۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے لوکل کمیشن کو وزٹ کے بعد رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر رکھی ہے، بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری کی وکلا داخلے میں مشکلات سے متعلق درخواست پر ہائیکورٹ نے حکم جاری کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں