دورانِ حمل مخصوص غذا بچوں کو خطرناک کیفیت سے بچاسکتی ہے

دورانِ حمل مہینے میں کم از کم ایک بار مچھلی کھانا بچوں میں آٹزم کے خطرات کو 20 فی صد تک کم کر دیتا ہے


ویب ڈیسک September 11, 2024

سائنس دانوں نے ایک مخصوص غذا کی نشان دہی کی ہے جس کو دورانِ حمل استعمال کر کے بچوں میں آٹزم کے خطرات کو کم کیا جاسکتا ہے۔

نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کی جانب سے کی جانے والی نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ دورانِ حمل مہینے میں کم از کم ایک بار مچھلی کھانا بچوں میں آٹزم کے خطرات کو 20 فی صد تک کم کر دیتا ہے۔

آٹزم اسپیکٹرل ڈس آرڈر (اے ایس ڈی) ایک ڈیویلپمنٹل ڈِسیبلیٹی ہے جس میں دوسروں کے ساتھ بات چیت کرنے اور معاشرتی طور پر رابطہ کرنے میں دشواری جیسی متعدد کیفیات ہوسکتیں ہیں۔

آٹزم میں مبتلا افراد کو زبانی اور غیر زبانی مواصلات سمجھنے میں بھی مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے جس میں کسی شخص کا لہجہ، باڈی لینگوئج اور چہرے کے تاثرات شامل ہیں۔

سائنس دانوں کو یہ معلوم نہیں ہے کہ اس بیماری کا سبب کیا ہوتا ہے اس کا علاج کیا ہے لیکن بچے کو بہتر زندگی گزارنے میں مدد کے لئے ابتدائی تشخیص بہت ضروری ہے۔

ڈریکسل یونیورسٹی کی سربراہی تحقیق کرنے والے سائنس دانوں کی ایک ٹیم نے اس تحقیق کے لیے تقریبا چار ہزار خواتین کا تجزیہ کیا۔

دی امریکن جرنل آف کلینیکل نیوٹریشن میں شائع ہونے والی اس تحقیق کے مطابق شرکاء سے مچھلی کے استعمال اور مچھلی کے تیل کے سپلیمنٹ کے استعمال کے بارے میں پوچھا گیا۔

حمل کے دوران زیادہ چکنائی والی غذائیں بچوں کے مدافعتی نظام کو تباہ کر دیتی ہے-

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں