لانگ مارچ یا دھرنا نہیں بس جلسہ ہوگا بیرسٹر گوہر
جلسہ عوام، ووٹوں اور حقیقی آزادی کیلیے ہورہا ہے، ہمارے پاس اجازت ہے لہذا انتظامیہ کوئی رکاوٹ نہ ڈالے، بیرسٹر گوہر
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کوئی لانگ مارچ یا دھرنا نہیں دے گی بلکہ پُرامن جلسہ کرے گی، انتظامیہ سے گزارش ہے کہ کوئی رکاوٹ نہ ڈالی جائے۔
پارٹی قائدین کے ہمراہ جلسہ گاہ کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہرکا کہنا تھا کہ ہماراجلسہ پرامن ہوگا، ہمارے پاس این او سی ہے، کوئی رکاوٹ نہ ڈالی جائے۔ تحریک انصاف کے چیئرمین نے کہا کہ جلسہ عوام، ووٹوں اور حقیقی آزادی کیلیے ہورہا ہے۔
مزید پڑھیں: شیر افضل مروت کا اسلام آباد میں پی ٹی آئی جلسے کے حوالے سے ویڈیو پیغام
پی ٹی آئی قیادت نے واضح کیا ہے کہ جلسہ ہر حال میں ہوگا، کارکن اور دیگر لوگ دوپہر دو بجے جلسہ گاہ ضرور پہنچیں۔
پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جلسے کی تیاریوں کا آغاز کر دیا گیا۔ گزشتہ روز پی ٹی آئی کے جلسے کی جگہ تبدیل کر دی گئی تھی۔ پی ٹی آئی قیادت جلسہ گاہ پہنچنا گئی۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی جلسہ؛ کے پی سے بلڈوزر،کرین، شیلنگ سے بچاؤ کا سامان لے جانے کا فیصلہ
بیرسٹر گوہر ، عمر ایوب، عامر ڈوگر اور دیگر قیادت نے جلسہ گاہ کا دورہ کیا۔ حکومت کی جانب سے جلسے کے پیش نظر کنٹینرز اسلام آباد کی مختلف شہراؤں پر پہنچا دئیے گئے۔