صدر مملکت نے اسلام آباد پرامن اجتماع اور امن عامہ بل پر دستخط کردیے

صدر مملکت کی منظوری کے بعد بل قانون بن گیا، خلاف ورزی پر تین سال اور دوبارہ غلطی دہرانے پر 10 سال قید ہوگی


ویب ڈیسک September 07, 2024
فوٹو : فائل

صدر مملکت آصف علی زرداری نے سینیٹ اورقومی اسمبلی سے منظوری کے بعد اسلام آباد میں اجتماع پر پابندی کا بل منظور کرلیا۔

صدر مملکت کی جانب سے پُرامن اجتماع اور امن عامہ بل پر دستخط کے بعد اسلام آباد میں پرامن اجتماع اور امن عامہ بل دوہزارچوبیس قانون بن گیا۔

قانون کے تحت اسلام آباد میں بغیر اجازت جلسےکرنے پر 3 سال قید اورجرمانہ ہوگا جبکہ دوبارہ جرم دہرانے پر دس سال تک قید کی سزا ہوگی۔

واضح رہے کہ حکومت نے دو روز قبل سینیٹ جبکہ گزشتہ روز قومی اسمبلی سے اس بل کو متفقہ طور پر منظور کروایا ہے جبکہ اپوزیشن نے اس بل کی شدید مخالفت کی اور الزام عائد کیا کہ حکومت نے اسلام آباد میں پی ٹی آئی کا جلسہ روکنے کیلیے یہ بل پاس کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں