کراچی ایئرپورٹ حملہ ملزمان کی نشاندہی پر ڈیڑھ کروڑروپے انعام کا اعلان

حملے میں استعمال ہونے والا موبائل فون اور سم دینے والے دہشت گرد کا خاکہ بھی تیار کرلیا گیا، ایس پی انویسٹی گیشن ملیر


ویب ڈیسک July 10, 2014
ملزمان کی نشاندہی کرنے والے کا نام بھی صغیہ راز میں رکھا جائے گا،ایس ایس پی انویسٹی گیشن ملیر فوٹو:فائل

MIRPURKHAS: پولیس نے کراچی ایئرپورٹ حملے کے ملزمان کی نشاندہی پر ڈیڑھ کروڑ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن ملیر راؤ انوار کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر حملہ کرنے والے ملزمان کی نشاندہی پر ڈیڑھ کروڑ روپے انعام دیا جائے گا جبکہ نشاندہی کرنے والے کا نام بھی صغیہ راز میں رکھا جائے گا۔ راؤ انوار نے بتایا کہ پولیس نےعینی شاہد کی مدد سے حملے میں استعمال ہونے والا موبائل فون اور سم دینے والے دہشت گرد کا خاکہ بھی تیار کرلیا ہے جبکہ دیگر ملوث ملزمان کا سراغ لگانے کے لئے بھی تفتیش جاری ہے۔

واضح رہے کہ کراچی ایئرپورٹ پر 8 جون کی شب دہشت گردوں کے حملے میں 28 افراد جاں بحق ہوگئے تھے اور فورسز کی کارروائی میں 10 دہشت گرد بھی مارے گئے تھے جبکہ حملے کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان اور ازبک اسلامی موومنٹ نامی تنظیم نے قبول کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں