لاہور کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں گھریلو ملازمہ پر تشدد مالکن گرفتار

مالکن اور اُس کی والدہ نے ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ گرم پانی پینے پر مجبور کیا، متاثرہ ملازمہ کا بیان

فوٹو اسکرین گریپ

پنجاب کے دارالحکومت میں واقع نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے گھر میں کام کرنے والی ملازمہ مقدس کو مالکن نے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا جس کو پولیس نے بازیاب کروا کے اسپتال منتقل کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہورکی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں میں گھریلو ملازمہ پر تشدد کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے۔ ملازمہ کی حالت بگڑنے پر پڑوسیوں نے پولیس کو اطلاع دی۔


پولیس نے مذکورہ گھر پہنچ کر گھریلو ملازمہ مقدس کو بازیاب کروایا اور پھر اُسے اسپتال منتقل کردیا۔ متاثرہ لڑکی نے پولیس کو دیے گئے بیان میں کہا کہ 'مالکن (ملزمہ) فراح اور اُس کی والدہ ڈنڈوں سے تشدد کرتی جبکہ گرم پانی پلاتی ہے'۔

شمالی چھائونی پولیس کے مطابق ملازمہ کے بیان پر مقدمہ درج کر کے مالکن کو گرفتار کر لیا جبکہ بچی کے اہل خانہ سے رابطے کی کوشش کی جارہی ہے۔
Load Next Story