سول اسپتال میں گزشتہ روز سے معطل بجلی بحال کرنے میں کے الیکٹرک کا تعاون
بجلی سے متعلق اندرونی نقائص دور کرنا ہمارے دائرہ کار سے باہر ہے تاہم کےالیکٹرک نے انسانی ہمدردی کی بنا پر مدد فراہم کی
ترجمان کے الیکٹرک کے اعلامیہ کے مطابق سول اسپتال میں بجلی کی فراہمی اندرونی وائرنگ میں خرابی کے نتیجے میں پیدا ہوئی اس خرابی کا کے-الیکٹرک انفراسٹرکچر سے ہرگز تعلق نہیں تھا۔
اندرونی وائرنگ سے متعلق فالٹس و مسائل کے-الیکٹرک کے دائرہ کار میں نہیں آتے لیکن اسپتال کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے اور اسپتال انتظامیہ کی درخواست پر کے-الیکٹرک نے معاونت فراہم کی تاکہ مریضوں کو طبی سہولیات کی فراہمی میں خلل کو دور کرنے میں مدد کی جا سکے۔
کے-الیکٹرک کے ترجمان نے مزید کہا ہے بجلی سے متعلق اندرونی نقائص کو دور کرنا ہمارے دائرہ کار سے باہر ہے تاہم کے-الیکٹرک نے انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر مدد فراہم کی۔ خوش قسمتی سے ہماری ایک ٹیم اسپتال کے قریب ہی موجود تھی جو بغیر وقت کے ضیاع مدد کے لئے پہنچی، لیکن یہ ہمیشہ ممکن نہیں ہوگا۔
اسپتال اور واٹر بورڈ جیسے اہم اداروں کے لیے ضروری ہے کہ وہ ان مسائل سے نمٹنے کے لیے خود انحصاری اپنائیں تاکہ ایسے واقعات سے بچا جا سکے ہمیشہ تجربہ کار الیکٹریشن کا موجود ہونا، اندرونی وائرنگ کا باقاعدگی سے معائنہ اور آلات کی دیکھ بھال کرنا نہایت اہم ہے۔
کے-الیکٹرک کی ٹیم سول اسپتال کی انتظامیہ اور معاون عملے کے ساتھ موجود رہی اور بجلی فراہمی میں آنے والی رکاوٹ ختم کرنے میں بھرپور مدد فراہم کی۔