سائنس دانوں نے ڈائنو سار کی 75 ملین برس پرانی نسل دریافت کرلی

لمبی گردن، چار ٹانگیں اور چھوٹا سر رکھنے والے ڈائنو سار ساروپوڈ سبزہ خور جانور تھے


ویب ڈیسک September 14, 2024

ماہرین نے ڈائنوسار کی ایک نئی نسل دریافت کی ہے جو تقریبا 7 کروڑ 50 لاکھ برس قبل اسپین کے علاقے میں مقیم تھی۔

لمبی گردن، چار ٹانگیں اور چھوٹا سر رکھنے والے ڈائنو سار ساروپوڈ سبزہ خور جانور تھے۔ اس ڈائنو سار کا نام کونکاسورا پنٹیکوئنسٹرا رکھا گیا ہے، جو اس علاقے پر رکھا گیا ہے جہاں پر یہ رہا کرتے تھے۔

'کونکا' کے نام سے مشہور یہ ڈائنو سار ایک درمیانے سے بڑے سائز کا ٹائٹینوسار ہے، جو تقریبا 50 فٹ لمبی اور 10 ٹن سے زیادہ وزنی ہے۔ جبکہ اس کا قد 10 فٹ تھا۔

نیشنل یونیورسٹی آف ڈسٹنس ایجوکیشن کے محققین کی جانب سے کی جانی والی یہ جرنل نیچر کیمیونیکیشنز بائیولوجی میں شائع ہوئی۔

تحقیق کے سربراہ مصنف یونیورسٹی آف لسبن کے ماہر پیڈرو موشو کا کہنا تھا کہ کونکا کا نمونہ لو ہیوکو کے مقام سے اکٹھا کیے گئے ساروپوڈ کی دیگر باقیات سے زیادہ مکمل حالت میں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ماہرین نے وہ نمونے اکٹھے کرنے کا فیصلہ کیا جن کے متعلق ان کا خیال تھا کہ زیادہ معلوماتی اور مکمل ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں