20 ہزار سے زائد پُراسرار گمشدگیوں والا ایک اور ٹرائینگل

1970 سے اب تک 20 ہزار سے زائد گمشدگیوں کی وجہ سے اس خطے کے متعلق عجیب و غریب نظریات نے جنم لیا ہے


ویب ڈیسک September 07, 2024

برمودا ٹرائینگل دنیا بھر میں پُراسرار گمشدگیوں کے لیے جانا جاتا ہے لیکن ایسی ہی ایک اور بھی جگہ ہے جس سے بہت کم لوگ واقف ہیں۔

ایسی ہی ایک جگہ امریکی ریاست الاسکا کے علاقوں انکریج، جونیو اور اٹکیاوک کے درمیان ہے جس کو الاسکا ٹرائینگل کے نام سے جانا جاتا ہے۔

الاسکا ٹرائینگل نے اپنی پراسراریت محققین کو چکرا کر رکھا ہوا ہے اور 1970 کے بعد سے 20 ہزار سے زائد گمشدگیوں کی وجہ سے اس کے متعلق عجیب و غریب نظریات نے جنم لیا ہے۔

یہ خطہ سب سے پہلے اکتوبر 1972 میں نظروں میں اس وقت نظروں میں آیا جب یہاں ایک چھوٹے سے جہاز میں سوار دو امریکی سیاست دان غائب ہوگئے۔ بڑے پیمانے پر تلاش کے باوجود طیارہ اور مسافر کبھی نہیں مل سکے جس کے بعد جگہ کے متعلق پراسراریت اور نت نئے خیالات نے جنم لیا۔

اس واقعے نے اس لیے بھی سنجیدگی اختیار کی کیوں کہ طیارے میں سوار ایک سیاست دان بروگز امریکی صدر جان ایف کینیڈی کے قتل پر بننے والے کمیشن کا ممبر تھے۔ رپورٹس کے مطابق بروگز کمیشن کے نتائج کے لیے اہم تھے، جن کی گمشدگی کے بعد قیاس آرائیاں کی گئیں کہ اس کے مزید خطرناک نتائج مرتب ہو سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ ایک بار 1970 کی دہائی میں نیویارک سے تعلق رکھنے والا ایک شکاری گیری فرینک سودرڈن اس علاقے میں غائب ہوا، اس کے بعد اس کو دوبارہ نہیں دیکھا گیا۔ 1997 میں پورکیو پائن دریا کے قریب ایک کھوپڑی جس کے 2022 میں ڈی این اے کرنے کے بعد معلوم ہوا کہ یہ باقیات سودرڈن کی ہی تھیں۔

الاسکا ٹرائنگل کی بے رحم سرزمین اور سخت موسم کو متعدد گمشدگیوں کی وجہ کے طور پر باآسانی لیا جا سکتا ہے۔ تاہم، یہ خطہ برمودا ٹرائینگل کی طرح پُراسراریت سے گھرا ہوا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں