
ایس پی صدر ماجدہ پروین کے مطابق ملزمان جناح برج پر شہریوں کو لوٹ کر فرار ہورہے تھے۔ اطلاع ملنے پر پولیس موبائل نے ملزمان کا تعاقب کیا اور لکی اسٹار پر موجود شاہین فورس کو مطلع کیا گیا۔
شاہین فورس نے فائرنگ کےتبادلے کے بعد ایک ملزم 27 سالہ عامر ولد عبد الغفور کو زخمی حالت میں گرفتارکرلیا۔
زخمی ملزم سے ایک پستول بمعہ گولیاں ، موبائل فون ، نقد رقم اور گبول ٹاؤن کے علاقے سے چھینی گئی موٹرسائیکل برآمد کر لی، موٹرسائیکل گرنے سے شاھین فورس کے دو جوان زخمی بھی ہوئے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔