نمکین پانی کے قطرے بچوں میں زکام کی مدت کم کرسکتے ہیں

ابھی تک ایسے کسی علاج کی نشاندہی نہیں کی گئی ہے جو نزلہ زکام سے مکمل شفایاب کردے


ویب ڈیسک September 08, 2024
[فائل-فوٹو]

ایک نئی تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ نمکین پانی کے قطرے ناک میں دالنے سے بچوں میں فلو کی میعاد دو دن تک کم کی جاسکتی ہے۔

ایڈنبرا یونیورسٹی میں بچوں سے متعلق سانس آف میڈیسن کے پروفیسر ڈاکٹر اسٹیو کننگھم نے کہا کہ ہم نے پایا ہے کہ نمکین پانی کے قطرے ناک میں ڈالنے سے بچوں میں اوسطاً 8 دن تک کے فلو کی علامات کو 6 دن تک محدود کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کھارے پانی کے ناک کے قطرے لینے والے بچوں کو بیماری کے دوران دوائیوں کی ضرورت بھی کم ہوجاتی ہے۔

ڈاکٹر اسٹیو نے یہ بھی کہا کہ بچوں کو سال میں 10 سے 12 بار زکام ہوتا ہے، ایسیٹامنفین اور آئبوپروفین جیسی دوائیاں علامات کو کم کرسکتی ہیں لیکن ابھی تک کسی ایسے علاج کی نشاندہی نہیں کی گئی ہے جو نزلہ زکام سے مکمل شفایابی بخشے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں