سابق کرکٹر نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو سرکس سے تشبیہ دیدی

سابق کرکٹر انگلینڈ کیخلاف سیریز سے قبل بورڈ پر برس پڑے


ویب ڈیسک September 08, 2024

قومی ٹیم کے سابق کرکٹر یاسر عرفات نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو سرکس سے تشبیع دیدی۔

سابق کرکٹر نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو ڈومیسٹک چیمپئنز ون ڈے کپ کی شیڈولنگ پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ 12 سے 19 ستمبر تک ایونٹ منعقد کروا رہے ہیں پھر انگلیںڈ کیخلاف 7 اکتوبر سے سیریز کا آغاز ہونا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آپ کے گرے ایریاز کو ہائی لائٹ کیا گیا ہے، فٹنس کے مسائل، تکنیک کے مسائل اور پچز۔ آج میں نے سنا ہے کہ جیسن گلیسپی اور ہائی پرفارمنس کوچ آسٹریلیا واپس جا رہے ہیں، پھر آپ ایک ون ڈے ٹورنامنٹ کروارہے ہیں۔ یہ فیصلے مجھے سمجھ نہیں آتے! پاکستان کرکٹ بورڈ ایک سرکس ہے اور یہاں بہت سے جوکر ہیں۔

مزید پڑھیں: چیمپئنز ون ڈے کپ؛ اسکواڈز اور کپتانوں کا اعلان ہوگیا

یاسر عرفان نے پاکستانی پلئیرز کی جانب سے فرسٹ کلاس کرکٹ نہ کھیلنے پر بھی مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے سوال کیا کہ مجھے شان مسعود بتائیں 1.5 سال سے فرسٹ کلاس میچز میں حصہ کیوں نہیں لیا۔

مزید پڑھیں: چیمپئنز ون ڈے کپ کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان

انہوں نے کہا مجھے سمجھائیں آپکے پاس اکتوبر میں انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز ہے لیکن آپ ون ڈے ٹورنامنٹ میں منعقد کروارہے ہیں کوئی لاجک ہے، یہ ایک مذاق لگ رہا ہے۔

دوسری جانب بنگلادیش کیخلاف تاریخی ناکامی کے بعد قومی ٹیم ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ اسٹینڈنگ میں آٹھویں پر آگئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |