دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے ہاں بیٹی کی پیدائش

ویب ڈیسک  اتوار 8 ستمبر 2024
دیپیکا پڈوکون گزشتہ روز ممبئی کے اسپتال میں داخل ہوئی تھیں : فوٹو : فائل

دیپیکا پڈوکون گزشتہ روز ممبئی کے اسپتال میں داخل ہوئی تھیں : فوٹو : فائل

 ممبئی: بالی ووڈ کی اسٹار جوڑی دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

بھارتی شوبز ویب سائٹ ‘نیوز 18′ اور ‘ٹائمز آف انڈیا’ کے مطابق رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون نے اپنی ننھی پری کا دُنیا میں استقبال کرلیا ہے، اداکارہ کی بیٹی کی پیدائش ممبئی کے اے ایچ این ریلائنس اسپتال میں ہوئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ دیپیکا پڈوکون گزشتہ روز اپنے شوہر اور والدہ کے ہمراہ ممبئی کے اسپتال آئی تھیں جہاں اداکارہ کو داخل کرلیا گیا تھا، اس وقت سے بھارتی میڈیا کے نمائندے خوشخبری کے انتظار میں تھے۔

اب کچھ دیر پہلے ہی بھارتی میڈیا کے نمائندوں نے اسپتال ذرائع سے تصدیق کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اسٹار جوڑی کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں: ننھے مہمان کی آمد متوقع، دیپیکا پڈوکون اسپتال پہنچ گئیں

دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی بیٹی کی پیدائش کی خبر نے مداحوں کو خوشی سے نہال کردیا ہے، مداحوں کی جانب سے جوڑے کو مبارکباد دینے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

دوسری جانب ابھی تک دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے بیٹی کی پیدائش کے حوالے سے سوشل میڈیا پر کوئی پوسٹ جاری نہیں کی ہے۔

اس سے قبل بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ دیپیکا پڈوکون 28 ستمبر کو جنوبی ممبئی کے ایک اسپتال میں اپنے پہلے بچے کو جنم دیں گی۔

واضح رہے کہ رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون نے سال 2018 میں اٹلی میں ایک پُروقار تقریب کے دوران شادی کی تھی جبکہ رواں سال فروری میں جوڑی نے اعلان کیا تھا کہ اُن کے ہاں ستمبر میں پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔