آئیوری کوسٹ میں بس آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی 13 ہلاکتیں اور 45 زخمی

زخمیوں میں سے 19 بچے بھی شامل ہیں، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے


ویب ڈیسک September 08, 2024
زخمیوں میں سے 19 بچے بھی شامل ہیں، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے

آئیوری کوسٹ کے شمالی علاقے میں سڑک کنارے بغیر انڈیکیٹر دیئے کھڑے ایک آئل ٹینکر سے تیز رفتار مسافر بس جگہ کی تنگی کے باعث جا ٹکرائی۔

عرب میڈیا کے مطابق آئل ٹینکر سے ٹکرانے کے باعث خوفناک آگ بھڑک اُٹھی جس میں بری طرح جھلس کر 13 مسافر ہلاک اور 45 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں سے 19 بچے بھی شامل ہیں۔

یہ حادثہ آئیوری کوسٹ کے ایک مرکزی شاہراہ پر ہوا جو دو بڑے شہروں بواکے اور کورہوگو کو آپس میں ملاتی ہے۔

ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ آئل ٹینکر مخالف لین پر کھڑا تھا جس کی وجہ سے سڑک کی چوڑائی کم ہوگئی اور انڈیکیٹر بھی بند ہونے کے باعث بس ڈرائیور اندازہ نہیں لگایا جا سکا۔

ہلاک اور زخمی ہونے والوں ریبی شہروں کاٹیولا اور نیاکارا کے ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا جہاں 6 زخمیوں کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

آئیوری کوسٹ میں ٹریفک قوانین کی پابندی نہ کرنے، ناقص انفرا اسٹریکچر اور گاڑیوں کی ابتر کے باعث ایسے حادثات عام ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |