اسلام آباد میں پی ٹی آئی جلسے کیلئے کے پی کی سرکاری مشینری کا استعمال
ریسکیو1122 کے وسائل ایمرجنسی کے لیے استعمال ہورہے ہیں، حکام
اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے جلسے کےلیے خیبر پختون خوا کی سرکاری مشینری کا استعمال کیا جارہا ہے۔
ریسکیو1122 کی 40 سے زیادہ آپریشنل گاڑیاں صوابی پہنچ گئیں جن کی ویڈیو بھی سامنے آگئی۔ گاڑیوں میں ریسکیو1122 ایمبولینسز اور فائر وہیکلز موجود ہیں۔
ممکنہ بند راستے کھولنے کے لیے کرینز، ایکسیوٹرز ، ڈیزاسٹر وہیکلز بھی طلب کرلی گئیں۔ ذرائع کے مطابق ریسکیو1122 اہلکار بمعہ ایمبولینسز قافلوں کے ساتھ ہونگے۔
ریسکیو1122 حکام کا مؤقف ہے کہ ریسکیو1122 کے وسائل ایمرجنسی کے لیے استعمال ہورہے ہیں، تمام گاڑیاں اور اہلکار کسی بھی ایمرجنسی سے نمٹنے کے لیے تعینات کئے گئے ہیں، اہلکار اپنی ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں، مقصد ایمرجنسی سروسز فراہم کرنا ہے۔