ڈرامہ سیریل کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی کے معروف اداکار چل بسے
وکاسی سیٹھی نے مشہورِ زمانہ بالی ووڈ فلم 'کبھی خوشی کبھی غم' میں بھی مختصر کردار ادا کیا تھا
بھارتی ٹیلی ویژن کے معروف ڈرامہ سیریل 'کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی' کے معروف اداکار وکاس سیٹھی 48 سال کی عُمر میں چل بسے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ڈرامہ انڈسٹری سمیت بالی ووڈ فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھانے والے 48 سالہ وکاس سیٹھی کی موت آج یعنی 8 ستمبر کی صبح ہوئی۔
'نیوز 18' اور 'ٹائمز آف انڈیا' کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ وکاس سیٹھی کی موت دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے ہوئی۔
بھارتی اداکار نے اپنے سوگواران میں اہلیہ اور جڑواں بچے چھوڑے ہیں۔
وکاس سیٹھی کی اچانک موت پر جہاں اُن کے اہلخانہ شدت غم سے نڈھال ہیں تو وہیں بھارتی شوبز شخصیات اور مداح بھی گہرے دُکھ کا اظہار کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ وکاسی سیٹھی نے مشہورِ زمانہ بالی ووڈ فلم 'کبھی خوشی کبھی غم' میں بھی مختصر کردار ادا کیا تھا، اس کے علاوہ اُنہوں نے ڈانس شو 'نچ بلیے' میں بھی اپنی اہلیہ کے ہمراہ شرکت کی تھی۔
وکاس سیٹھی کے مشہور ڈراموں میں 'کسوٹی زندگی کی' بھی شامل ہے جس میں اُنہوں نے پریم باسو کا کردار ادا کیا تھا۔