بھارت سیاسی جماعتوں نے ہم جنس پرستوں کو اہم عہدے دینا شروع کردیے

کانگریس نے اپنی جماعت میں ایک شعبہ بنادیا جس کا سربراہ ہم جنس پرستوں کے رہنما کو بنایا گیا ہے


ویب ڈیسک September 08, 2024
کانگریس نے اپنی جماعت میں ایک شعبہ بنادیا جس کا سربراہ ہم جنس پرستوں کے رہنما کو بنایا گیا ہے

بھارت میں اپوزیشن جماعت کانگریس سمیت دیگر جماعتوں نے ہم جنس پرستوں کو اہم عہدے دیے اور ان کے لیے پارٹی میں نیا گروپ بھی بنا دیا گیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس نے ہم جنس پرست کمیونٹی کی کارکن ماریو دا پینا کو کمیونٹی کے لیے اپنے نئے یونٹ کا سربراہ نامزد کردیا ہے۔

کانگریس نے اس یونٹ کو آل انڈیا پروفیشنلز کانگریس ڈویژن کے تحت کیا ہے۔

اسی طرح ایک اور سیاسی جماعت نیشلسٹ کانگریس پارٹی نے ایک ہم جنس پرست کو اپنا ترجمان بھی مقرر کردیا۔

اپسرا ریڈی نامی ٹرانس جینڈر خاتون آل انڈیا انا دریودیا منیترا پارٹی کی ترجمان ہیں۔

خیال رہے کہ بھارتی سپریم کورٹ نے ہم جنس پرستی کو جرم کی فہرست سے خارج کردیا تھا تاہم گزشتہ سال ہم جنس پرست شادی کو قانونی حیثیت دینے سے انکار کرتے ہوئے معاملہ پارلیمنٹ پر چھوڑ دیا تھا۔

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا تھا کہ اس کام کے لیے قانون ساز ادارہ ہی صحیح فورم ہے۔

یاد رہے کہ کانگریس نے اپنے منشور میں ہم جنس پرست جوڑوں کے درمیان سول یونین کو قانونی حیثیت دینے کے لیے قانون لانے کا وعدہ کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں