انگلینڈ کیخلاف سیریز سے قبل اہم فاسٹ بولر انجری سے بچ گئے

بنگلادیش کیخلاف 2 میچز کی سیریز میں خرم شہزاد لیڈنگ وکٹ ٹیکر تھے

بنگلادیش کیخلاف 2 میچز کی سیریز میں خرم شہزاد لیڈنگ وکٹ ٹیکر تھے (فوٹو: کرک انفو)

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر خرم شہزاد انگلینڈ کیخلاف سیریز سے قبل انجری سے بال بال بچ گئے۔

بنگلادیش کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوران جسم کے بائیں جانب درد اور سختی کی وجہ سے میچ کے بعد اسے اسکین کے لیے بھیجا گیا تھا، وہ اس اننگز میں محض 7 اوورز کرواسکے تھے۔

ڈاکٹرز نے مختصر مدت کیلئے آرام کی سفارش کی ہے اور وہ انگلینڈ کیخلاف اگلے ماہ انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔


قبل ازیں خرم شہزاد ڈیبیو پر آسٹریلیا کیخلاف انجری کا شکار ہوگئے تھے، جس کی تصدیق پسلی کے اسٹریس فریکچر کے طور پر ہوئی تھی۔

مزید پڑھیں: انگلش فاسٹ بولر سری لنکا کیخلاف اوول ٹیسٹ میں اسپن بالر بن گئے

دوسری جانب خرم شہزاد اگلے ہفتے شروع ہونے والے چیمپئنز ون ڈے کپ میں شرکت نہیں کریں کیونکہ پاکستان کا مقصد انگلینڈ کے خلاف ملتان میں 7 اکتوبر کو شیڈول پہلے ٹیسٹ سے قبل ان کی مکمل صحتیابی کو یقینی بنانا ہے۔
Load Next Story