پی ٹی آئی کو جلسے سے متعلق فیک ویڈیوز شیئر کرنا پڑیں عظمیٰ بخاری
فیک پارٹی فیک جلسے، فیک ویڈیو اور فیک تصویروں پر جلسے کی مشہوری کر رہی ہے، وزیراطلاعات پنجاب
پنجاب کی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جلسے سے متعلق فیک تصویر شیئر کرنے پر سابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ انہوں نے کشمیر کی 14 اگست کے موقع کی ویڈیو شیئر کی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی کے جلسے کی فیک پوسٹیں بھی ساتھ شیئر کر دیں اور کہا کہ پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما جلسے سے متعلق حسب معمول فیک ویڈیوز اور تصویریں شیئر کر رہے ہیں، لوگوں کی تعداد کو بڑھا چڑھا کر پیش کر رہے ہیں جبکہ حقیقت میں ان کو جلسے کے لیے لوگ نہیں مل رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اطلاعات ہیں پنجاب کی پی ٹی آئی قیادت جلسے میں لوگ لے جانے کے لیے تیار ہی نہیں، اس لیے پنجاب کی تمام سڑکیں خالی ہیں۔
وزیراطلاعات پنجاب نے کہا کہ سابق صدر عارف علوی نے جنید اکبر کے نام سے 14اگست کی ویڈیو شیئر کی جو کشمیر کی ہے، عارف علوی جیسے شخص کو بھی نمبر ٹانگنے کے لیے پرانی ویڈیو شیئر کرنی پڑ رہی ہیں۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ شہباز گل اور اس جماعت کے یوٹیوبر بھی اگست کے مہینے کی ویڈیو اور تصویر شیئر کر رہے ہیں۔