نوازالدین صدیقی کا اپنے بچوں کے ساتھ سختی برتنے کا اعتراف


فوٹو : انسٹاگرام
ایک تازہ انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ وہ ہمیشہ بچوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں اور ان پر نظر رکھتے ہیں تاکہ وہ فضول مواد سے دور رہیں۔
اداکار نے آرٹ اور فن کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ آرٹ لوگوں کے ذوق کو نکھارتا ہے۔
انہوں نے بچوں کو سمجھداری سے تفریحی مواد دیکھنے اور کلاسیکل ادب جیسے منٹو اور پریم چند کو پڑھنے کی ہدایت کی۔
یاد رہے کہ نوازالدین کی بیٹی شورا نے بھی اداکاری کے میدان میں قدم رکھا ہے اور لندن میں شیکسپئر ورکشاپس میں حصہ لیا۔