ایران برائی کا محور ہے نیتن یاہو کی 3 اسرائیلی گارڈز کی ہلاکت کی مذمت

ہمارا ملک جس مہلک نظریے سے گھرا ہوا ہے اس کی قیادت ایران کر رہا ہے، نیتن یاہو

ہمارا ملک جس مہلک نظریے سے گھرا ہوا ہے اس کی قیادت ایران کر رہا ہے، نیتن یاہو

اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے مغربی کنارے اور اردن کے درمیانی راہداری پر حملے میں 3 اسرائیلیوں کی ہلاکت پر ایران کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اردن اور مغربی کنارے کے درمیان قائم کنگ حسین کراسنگ پر ایک ٹرک ڈرائیور کی فائرنگ سے 3 اسرائیلی کی ہلاکت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ آج ایک مشکل دن ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم نے کہا ہے کہ ہمارا ملک جس مہلک نظریے سے گھرا ہوا ہے اس کی قیادت ایران کر رہا ہے جس کا مقصد ہمارے درمیان نااتفاقی پیدا کرنا ہے۔

اپنے بیان میں نیتن یاہو نے جارحانہ عزائم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اپنے بھائیوں کے قتل کا بدلہ لیں گے اور یرغمالیوں کی بازیابی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔


دوسری جانب کنگ حسین کراسنگ سمیت اردن سے مغربی کنارے آنے والی راہدریوں کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں : مغربی کنارے میں اردن کے شہری کی فائرنگ؛ 3 اسرائیلی گارڈز ہلاک

یاد رہے کہ اردن سے آنے والے ایک ٹرک کے ڈرائیور نے کنگ حیسن کراسنگ کے سیکیورٹی اہلکاروں پر اندھادھند فائرنگ کردی تھی جس میں 3 اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔

تاحال اس حملے کی کسی جماعت یا ملک نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ جوابی فائرنگ میں شہید ہونے والے حملہ آور کی شناخت بھی ظاہر نہیں کی گئی۔
Load Next Story