کے الیکٹرک کی بجلی چوری کے خلاف کارروائیاں جاری 800 غر قانونی کنکشنز ہٹا دیے گئے
بجلی کی چوری اور بلوں کی عدم ادائیگی دو اہم عوامل ہیں جو کسی علاقے کے نقصان کے پروفائل کا تعین کرتے ہیں
ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق کے الیکٹرک کی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ بجلی چوروں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں حال ہی میں پاور یوٹیلیٹی نے سرجانی ٹاؤن اور کورنگی انڈسٹریل ایریا میں کارروائی کرتے ہوئے 650 کلوگرام سے زائد وزن کے 750کنڈوں کو ہٹادیا۔
نارتھ کراچی میں ایک اور کارروائی کے دوران 100 کلوگرام سے زائد 50 کنڈوں کو کے۔ الیکٹرک کے انفرا اسٹرکچر سے ہٹا دیا گیا جن سے روزانہ تقریباً 10ہزار یونٹس اور ماہانہ تقریباً 3 لاکھ یونٹس بجلی چوری کی جارہی تھی۔
بجلی کی چوری کے لیے استعمال ہونے والے کنڈے نیٹ ورک کے حفاظتی پروٹوکول کو نظرانداز کر کے لگائے جاتے ہیں غیرقانونی کنڈا کنکشنز سے کے الیکٹرک کے انفرا اسٹرکچر اور شہریوں کے لیے خطرات بڑھ جاتے ہیں اور ان خطرات میں مون سون کے دوران مزید اضافہ ہوجاتا ہے۔
کے الیکٹرک نقصانات میں کمی اور بجلی کے انفرا اسٹرکچر کے تحفظ کے لیے مہم چلاتا ہے بجلی کی چوری اور بلوں کی عدم ادائیگی دو اہم عوامل ہیں جو کسی علاقے کے نقصان کے پروفائل کا تعین کرتے ہیں کے الیکٹرک کا 70 فیصد نیٹ ورک لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ ہے جبکہ باقی علاقوں میں نقصانات کو کم کرنے کے لیے پاور یوٹیلیٹی کوشاں ہے
کمپنی کی صارفین، علاقے کے منتخب نمائندوں اور کمیونٹی رہنماؤں سے اپیل ہے کہ وہ بلوں کی باقاعدہ ادائیگی کے کلچر کو فروغ دیں اور بجلی چوری کی سختی سے حوصلہ شکنی کریں ایسے اقدامات شہر میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ضروری ہیں۔