پنجاب میں ڈرون سے ماحولیاتی نگرانی کے لیے سیٹلائٹ سے جڑے نظام نے کام شروع کر دیا

سموگ ہر سال اڑھائی لاکھ لوگوں کی زندگیاں چھین لیتی ہے، مریم اورنگزیب


Numainda Express September 08, 2024
فوٹو- فائل

سینئرصوباٸی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی اور ڈرون سے پنجاب میں ماحولیاتی نگرانی کے پہلے سیٹلائٹ سے جڑے نظام نے کام شروع کر دیا ہے اور ماحولیاتی قانون کی خلاف ورزی اور دھوئیں کے اخراج پر چھاپوں کا آغاز بھی ہوچکا ہے۔

نمائندہ ایکسپریس کے مطابق محکمہ تحفظ ماحول نے ڈرون ٹیکنالوجی کی مدد سے دو فیکٹریاں بند کرا دی ہیں ڈرون کے ذریعے دھواں پھیلانے اور ماحولیاتی قانون پر عمل نہ کرنے والی فیکٹریوں کا سراغ مل گیا ہے۔

شیخوپورہ روڈ اور گوجرانوالہ میں دو فیکٹریوں پر محکمہ تحفظ ماحول نے ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ چھاپہ مارکر بھٹی گرا کر فیکٹریاں سیل کر دی ہیں۔

سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے محکمہ ماحولیات اور ضلعی انتظامیہ کو شاباش دیتے ہوئے بتایا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر سموگ آنے سے پہلے پیشگی بچاؤ مہم مزید تیزی سے آگے بڑھائیں گے۔

ان وجوہات کا خاتمہ کرنا ہے جس کی وجہ سے سموگ ہوتی ہے اور ہر سال اڑھائی لاکھ لوگوں کی جان چھین لیتی ہے مریم اورنگزیب نے اپیل کی کہ اڑھائی لاکھ زندگیاں چھیننے والی سموگ کے خاتمے میں پنجاب کا ہر شہری مدد کرے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں