صدر مملکت آصف علی زرداری سے چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کی ملاقات

ہم سب کو مل کر اپنے وطن عزیز پاکستان کو بچانا ہے اور اپنا کلیدی کردار ادا کرنا ہے، آصف علی زرداری


ویب ڈیسک September 08, 2024
صدرملکت آصف علی زرداری سے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین نے ملاقت کی—فوٹو: اسکرین گریب

صدرمملکت آصف علی زرداری اور چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے ملک سے دہشت گردی، فرقہ واریت کے خاتمے اور پیغام پاکستان کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

ایوان صدر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری سے چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان مولانا عبدالخبیر آزاد نے ملاقات کی جہاں قیام امن، دہشت گردی، فرقہ واریت کے خاتمے، مذہبی ہم آہنگی، پیغام پاکستان کے فروغ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان میں بین المسالک و بین المذاہب ہم آہنگی اورامت کے درمیان وحدت کی اشد ضرورت ہے، تمام علمائے کرام و مشائخ عظام مذہبی ہم آہنگی، رواداری اور پیغام پاکستان کے فروغ کے لیے منبر و محراب کے ذریعے اپنا عظیم کردار اداکریں۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ موجودہ ملکی حالات میں ہم سب کو مل کر اپنے وطن عزیز پاکستان کو بچانا ہے اور اپنا کلیدی کردار ادا کرنا ہے۔

مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ دہشت گردی، انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے پوری قوم اپنی بہادر مسلح افواج اور سیکیورٹی اداروں کے ساتھ کھڑی ہے، قومی اسمبلی کے علمائے کرام و اراکین اسمبلی اور ذوالفقار علی بھٹو شہید کا 7 ستمبر 1974 کو ختم نبوت کے بل کو منظور کرانا ایک تاریخ ساز فیصلہ تھا۔

انہوں نے کہا کہ پیغام پاکستان ملک کا وہ عظیم بیانیہ ہے جس نے دہشت گردی، انتہا پسندی اور فرقہ واریت کو حرام قرار دیا ہے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے مولانا عبدالخبیر آزاد کی رویت ہلال کمیٹی اور دنیا بھر میں مذہبی ہم آہنگی، اتحاد و وحدت کے حوالے سے خدمات کو سراہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں