سینٹرل آرکیالوجیکل لیبارٹری کی ٹیم کا منگلا پاور ہاؤس اسٹیشن کا دورہ

ٹیم کا مقصد پینٹنگ کی حالت کا جائزہ لینا اور ابتدائی تحفظ کے اقدامات کو یقینی بنانا تھا

فوٹو- فائل

محکمہ آثار قدیمہ پنجاب کے ڈائریکٹر جنرل ظہیر عباس ملک کی ہدایت پر سینٹرل آرکیالوجیکل لیبارٹری کی خصوصی ٹیم نے منگلا پاور ہاؤس اسٹیشن (واپڈا) کا دورہ کیا۔

نمائندہ ایکسپریس کے مطابق ماہر آثار قدیمہ وقاص احمد کی سربراہی میں ٹیم نے ٹربائن ہال میں نمائش کے لیے معروف مصور سید صادقین کی جانب سے "ساگا آف لیبر" کے عنوان سے ایک دیواری پینٹنگ کا معائنہ اور آرائش کا کام کیا۔


ٹیم کا مقصد پینٹنگ کی حالت کا جائزہ لینا اور ابتدائی تحفظ کے اقدامات کو یقینی بنانا تھا موجودہ نقصان اور ماحولیاتی عوامل کے اثرات کا بغور جائزہ لینے کے بعد انہوں نے اپنے کام کو دستاویزی شکل دی اور مزید مرمت اور طویل مدتی تحفظ کے لیے سفارشات کے ساتھ ایک تفصیلی رپورٹ تیار کی ہے جو اعلی حکام کو پیش کی جائے گی۔

یہ اہم کوشش پاکستان کے بھرپور ثقافتی ورثے کے تحفظ کے لیے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف آرکیالوجی کے عزم کو اجاگر کرتی ہے۔
Load Next Story