جابر حکمران کے خلاف آواز اٹھانا جہاد ہے ہم یہ جہاد کریں گے علی امین گنڈاپور
این آر او دینے والے ہار چکے ہیں، بانی پی ٹی آئی جیل میں بیٹھ کر جیت چکا ہے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ این آر او دینے والے ہار چکے ہیں، بانی پی ٹی آئی جیل میں بیٹھ کر جیت چکا ہے۔
وفاقی دارالحکومت میں سنگنجانی پر ہونے والے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ این آر او دینے کا 25 کروڑ عوام کو کیا فائدہ ہوا؟ آئین کی پاسداری نہ کی گئی، قانون کو توڑا گیا، انہوں نے کہا کہ جابر حکمران کے خلاف آواز اٹھانا جہاد ہے، ہم یہ جہاد کریں گے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے مزید کہا کہ این آر او دینے والے ہار چکے ہیں اور بانی پی ٹی آئی جیل میں بیٹھ کر جیت چکا ہے۔