کراچی آواری ٹاور پر خوفناک حادثے میں نیوز اینکر جاں بحق
حادثہ تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا، پولیس، گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ کا اظہار افسوس
آواری ٹاور کے قریب خوفناک ٹریفک حادثے میں نیوز اینکر عبداللہ حسن جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق شاہراہ فیصل آواری ٹاور کے قریب کار فٹ پاتھ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص شدید زخمی ہوگیا جسے جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکا۔
کار حادثے میں جاں بحق شخص کی شناخت عبداللہ حسن کے نام سے ہوئی جو مختلف پرائیویٹ ٹی وی چینلز میں نیوز اینکر کے فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔
ایس ایس پی سائوتھ ساجد سدوزئی کے مطابق پولیس نے کار کو تحویل میں لے لیا، ابتدائی طور پر پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جس کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔
دریں اثنا نیوز اینکر عبداللہ حسن کی حادثے میں وفات پر گورنرسندھ کامران ٹیسوری، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ، سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن، پیپلز پارٹی کی مرکزی ترجمان شازیہ مری نے اُن کے لواحقین سے افسوس و تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
شرجیل میمن نے کہا کہ صحافت کے میدان میں عبداللہ حسن کی خدمات کو یاد رکھا جائے گا، دکھ کی اس گھڑی میں مرحوم عبداللہ حسن کے اہلخانہ کے ساتھ ہیں۔