ایف بی آر نے ممبر ٹریننگ اور 12 چیف کمشنرز کے تبادلے کردیے

ٹیکس وصولیوں کے حوالے سے اچھی کارکردگی نہ دکھانے والوں کو تبدیل کیا جا رہا ہے، ذرائع


Numainda Express July 10, 2014
ٹیکس وصولیوں کے حوالے سے اچھی کارکردگی نہ دکھانے والوں کو تبدیل کیا جا رہا ہے، ذرائع فوٹو: فائل

SIALKOT: فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے نئے مالی سال کے آغاز پر ممبر سمیت گریڈ 20 اور 21 کے 12 چیف کمشنرز تبدیل کردیے ہیں۔

اس ضمن میں ایف بی آر کی طرف سے گزشتہ روز باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ ایف بی آر کے سینئر افسر کا کہنا ہے کہ گزشتہ مالی سال کے دوران ٹیکس وصولیوں کے حوالے سے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرنے والے افسران کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اسی کے پیش نظر پہلے مرحلے میں گزشتہ روز ملک بھر کے ماتحت اداروں میں تعینات گریڈ 20 اور 21 کے افسران کی تقرریاں وتبادلے شروع کردیے ہیں اور 12 افسروں کو تبدیل کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 21 کی ممبر ٹریننگ رخسانہ یاسمین کو ایف بی آر ہیڈ کوارٹرز سے تبدیل کرکے چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو آر ٹی او ٹو لاہور، شفقت محمود کو چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو آر ٹی او لاہور سے تبدیل کرکے ڈائریکٹر جنرل آٹومیشن ایف بی آرہیڈکوارٹرز اسلام آباد، چوہدری صفدر حسین کو چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو آر ٹی او ٹو لاہور سے تبدیل کرکے چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو ایل ٹی یو لاہور، ڈاکٹر محمد ارشاد کو چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو آر ٹی او کراچی سے تبدیل کرکے چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو ایل ٹی یو کراچی، وقار احمد کو چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو آر ٹی او گوجرانوالہ سے تبدیل کرکے چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو آر ٹی او لاہور تعینات کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ گریڈ 20 کے کمشنر جہانزیب محمد کو کمشنر ان لینڈ ریونیو آر ٹی او پشاور سے تبدیل کرکے چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو(او پی ایس) آر ٹی او سرگودھا، رحمت اللہ خان وزیر کو چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو(او پی ایس) ایل ٹی یو کراچی سے تبدیل کرکے ڈائریکٹر جنرل (او پی ایس )براڈننگ آف ٹیکس بیس ایف بی آر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد، سلیم رضا آصف کو چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو (او پی ایس) آر ٹی او بہاولپور سے تبدیل کرکے چیف ایف بی آر اسلام آباد، حافظ محمد علی کو کمشنر ان لینڈ ریونیو(زون فور) ایل ٹی یو کراچی سے تبدیل کر کے چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو(او پی ایس) آر ٹی او کراچی، مسرور احمد باجوہ کو چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو(او پی ایس) آر ٹی اوسرگودھا سے تبدیل کر کے چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو(او پی ایس)آر ٹی او گوجرانوالہ، امیر علی خان تالپور کو چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو (او پی ایس) آر ٹی او سکھر سے تبدیل کر کے چیف ایف بی آر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد جبکہ نیشنل مینجمنٹ کورس سے واپسی پر ڈاکٹر منظور احمد کو چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو(او پی ایس) آر ٹی او سکھر تعینات کردیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ ایف بی آر میں ڈیپوٹیشن پر تعینات گریڈ 17 کے افسر محمد طاہر یاسین کو واپس کنٹرولر جنرل آف اکائونٹس بھجوادیا گیا ہے جبکہ گریڈ 20کی خاتون افسر ارم عدنان نے تبادلے پر اپنے عہدے کا چارج چھوڑ دیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے