گورنر کے پی کا وزیراعلیٰ کے مشیر کی تقرری کی منظوری سے انکار

گورنر نے آئین کے آرٹیکل 130 کی شق (11) کے تحت وزیر اعلیٰ کے چھٹے مشیرکی تقرری کی منظوری نہیں دی


ویب ڈیسک September 08, 2024
فوٹو: فائل

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے آئین کے تحت وزیر اعلیٰ کے چھٹے مشیر کی تقرری کی منظوری دینے سے انکار کر دیا۔

گورنر خیبرپختونخوانے آئین کے آرٹیکل 130 کی شق (11) کے تحت وزیراعلیٰ کو پانچ سے زیادہ مشیر مقرر کرنے کی اجازت نہ ہونے کے باعث چھٹے مشیرکی تقرری کی منظوری نہیں دی۔

وزیراعلی کے پہلے سے موجود پانچ مشیروں میں بیرسٹرڈاکٹرسیف، زاہدچن ذیب، مشعال اعظم یوسفزئی، فخرجہان اورمزمل اسلم شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں