2024

کراچی شہری کو لوٹنے والے دو ڈاکو عوام کے تشدد سے ہلاک

ڈاکو اپنے ساتھی کے ہمراہ فرار ہونے کی کوشش کرررہا تھا کہ شہریوں نے ڈاکوؤں کا گھیراؤ کرلیا، پولیس


طحہ عبیدی September 09, 2024
(فوٹو: فائل)

کورنگی نمبر پانچ میں شہری کی فائرنگ اور عوام کے تشدد سے دو ڈاکو ہلاک ہوگئے ۔ ہلاک ڈاکو شہری سے لوٹ مار کرکے فرار ہورہے تھے۔

تفصیلات کے مطابق عوامی کالونی تھانے کی حدود کورنگی نمبر پانچ کے قریب ملزمان شہری سے لوٹ مار کرنے کی کوشش کر رہے تھے کہ شہری نے مزاحمت کی تو ڈاکوؤں نے شہری کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا جس کے بعد شہری نے اپنی پستول سے ڈاکوؤں پر فائرنگ کی تو ایک ڈاکو زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق زخمی ڈاکو اپنے ساتھی کے ہمراہ فرار ہونے کی کوشش کررہا تھا تو شہریوں نے ڈاکوؤں کا گھیرائو کرلیا اور تشدد کا نشانہ بنا کر لہولہان کردیا جس کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر ڈاکوئوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں وہ ہلاک ہوگئے۔

ہلاک ڈاکو کی شناخت اصغر کے نام سے ہوئی ہے، ملزم نے شکار پور سے ایل ٹی وی لائسنس بھی بنوایا تھا جبکہ دوسرے ڈاکو کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں