ہماری کہکشاں دوسری کہکشاں سے متصادم ہورہی ہے ماہرین
ٹیلی اسکوپ کے مشاہدات نے پیش گوئی کی تھی کہ ملکی وے کہکشاں چار ارب سالوں میں اینڈرومیڈا کے متصادم ہوگی
حال ہی میں محققین نے خیال ظاہر کیا ہے کہ ہماری ملکی وے کہکشاں کی بیرونی حد خلا کی وسعت میں کہیں زیادہ پھیل رہی اور اپنی قریبی پڑوسی کہکشاں اینڈرومیڈا کو چھو رہی ہے۔
نیچر فلکیات نامی جریدے میں شائع ہونے والے ایک مقالے میں تفصیل سے بتایا گیا ہے کہ سائنسدانوں کی بین الاقوامی ٹیم انٹر اسٹیلر اسپیس اور "سرکمگیلیکٹک میڈیم (سی جی ایم) کے درمیان حد کے لیے ایک نئی تعریف پیش کرتی ہے، سی جی ایم درحقیقت کہکشاؤں کو گھیرے ہوئے گیس کے بادل ہیں۔
اب تک گیسوں کا یہ بلبلہ سائنس دانوں کے لیے دلچسپی کا باعث رہا ہے جس نے انہیں اس کا مطالعہ کرنے کے لیے کواسار (quasar) جیسی آسمانی مظہر سے جذب ہونے والی روشنیوں کا تجزیہ کرنے پر مجبور کیا۔
پچھلے ہبل ٹیلی اسکوپ کے مشاہدات نے پیش گوئی کی تھی کہ ملکی وے کہکشاں چار ارب سالوں میں اینڈرومیڈا کے متصادم ہوگی۔
تاہم تازہ ترین اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ تصادم تکنیکی طور پر پہلے ہی شروع ہو چکا ہے۔