وہ بالی ووڈ اداکارائیں جن کے ہاں پہلی اولاد بیٹی ہوئی

بیٹی کی ماں بننے والی بالی ووڈ اداکاراؤں کی فہرست جاری

دیپیکا پڈوکون بھی بیٹی کی ماں بن گئیں : فوٹو : ویب ڈیسک

بالی ووڈ کی اسٹار جوڑی دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے اتوار 8 ستمبر کو اپنی بیٹی کا دُنیا میں استقبال کیا جس کے بعد، یہ جوڑی بھی اُن بالی ووڈ اسٹارز کی فہرست میں شامل ہوگئی ہے جن کے ہاں پہلی اولاد بیٹی ہوئی۔

بالی ووڈ کی دُنیا کے چند نامور ستارے ایسے ہیں جن کے ہاں حالیہ مہینوں اور سالوں میں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے، دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ سے لے کر عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور تک کئی نامور جوڑے والدین بننے کی خوشیوں سے سرفراز ہوئے ہیں، آئیے ان میں سے کچھ بالی ووڈ ستاروں پر ایک نظر ڈالتے ہیں جنہوں نے حال ہی میں اپنی بیٹی کو دُنیا میں خوش آمدید کہا ہے۔

دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ:

بالی ووڈ کی سُپر اسٹار جوڑی دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے ہاں 8 ستمبر کو بیٹی کی پیدائش ہوئی، جوڑے نے سوشل میڈیا پر بیٹی کی پیدائش کا اعلان کرتے ہوئے اپنی زندگی کے نئے سفر کے آغاز کے لیے خوشی کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں: دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے ہاں بیٹی کی پیدائش

اگرچہ دیپیکا اور رنویر نے ابھی تک اپنی بیٹی کے نام کا اعلان نہیں کیا ہے لیکن ان کے مداحوں نے سوشل میڈیا پر 'رویکا' اور 'ڈاریا' جیسے نام تجویز کیے ہیں، جو دونوں اداکاروں کے ناموں کا مرکب ہے۔

ریچا چڈھا اور علی فضل:

بالی ووڈ کی دُنیا کا ایک اور جوڑا جو حال ہی میں ننھی پری کے والدین بنے وہ ریچا چڈھا اور علی فضل ہیں، رواں سال 16 جولائی کو جوڑے کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔

منفرد شخصیت اور مضبوط رشتے کی وجہ سے مشہور ریچا چڈھا اور علی فضل نے سوشل میڈیا پر مداحوں سے بیٹی کی پیدائش کی خوشخبری شیئر کی تھی۔

سوارا بھاسکر:


بالی ووڈ اداکارہ سوارا بھاسکر اور اُن کے شوہر فہد احمد نے 23 ستمبر 2023 کو اپنی بیٹی رابعہ کا خیرمقدم کیا تھا، ماں بننے کے بعد سے اداکارہ کا انسٹاگرام ہینڈل بیٹی کی ویڈیوز اور تصاویر سے بھر گیا ہے۔

بپاشا باسو اور کرن سنگھ گروور:

ماضی کی معروف بالی ووڈ اداکارہ بپاشا باسو اور اداکار کرن سنگھ گروور بھی بیٹی کے قابلِ فخر والدین ہیں، جوڑے کے ہاں 12 نومبر 2022 کو بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی، جس کا نام اُنہوں نے 'دیوی' رکھا۔

عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور:

اسٹار جوڑی عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور نے 6 نومبر 2022 کو اپنی بیٹی راہا کپور کا خیرمقدم کیا تھا، اس جوڑے نے ایک سال تک بیٹی کو کیمرے کی آنکھ سے دور رکھا تھا اور گزشتہ سال کرسمس کے موقع پر عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور بیٹی کو میڈیا کے سامنے لائے تھے۔

پریانکا چوپڑا اور نک جونس:

بالی ووڈ سمیت ہالی ووڈ میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والی بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے سال 2018 میں امریکی گلوکار نک جونس سے شادی کی تھی، یہ جوڑی 15 جنوری 2022 کو سروگیسی کے ذریعے بیٹی کے والدین بنے۔

انوشکا شرما اور ویرات کوہلی:

سُپر اسٹار انوشکا شرما اور بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کے ہاں 11 جنوری 2021 کو بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام اُنہوں نے وامیکا رکھا جبکہ رواں سال جوڑے نے اپنے بیٹے کا دُنیا میں استقبال کیا تھا۔

انوشکا شرما اور ویرات کوہلی اپنے دونوں بچوں کی زندگی کو نجی رکھتے ہیں اور سوشل میڈیا پر اُن کی تصاویر شیئر کرنے سے گریز کرتے ہیں۔
Load Next Story